حافظ ابنِ قیم رحمۃاللہ ایک بڑے محدث گزرے ہیں انہوں نے اس راز سے بھی پردہ کھول دیا کہ پیغمبرﷺ کی نظر میں تو یہ صلح اس درجے کی ہے کہ لعل الله يصلح به بين فئتين عظمتين من المسلمين۔
سیدنا حسنؓ نے قربانی کی کہ خلافت دے دی اور شرط رکھی کہ سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ خلفائے صالحین کی پیروی کریں۔
اب سوال یہ ہے کہ اللہ کی نظر میں سیدنا حسنؓ کی قربانی کیا ہے؟ یہ راز پوچھنا ہے تو ابنِ قیم رحمۃاللہ سے پوچھو ہم جیسے چھوٹے لوگ اس پر کیا رائے دے سکیں گے اس لیے یہ پوچھنا ہے تو کس سے پوچھو؟ ابن قیم رحمۃاللہ سے۔