لیکن جب انہوں نے سلطنت دے ہی دی یعنی سیدنا حسنؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو سلطنت دے ہی دی تو اب انہوں نے کہا کہ ہمیں اب عراق میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں، سو ہم اپنے نانا کے شہر میں جائیں گے پھر یہ دونوں بھائی مدینہ میں آ گئے اور یہاں مدینہ میں رہائش اختیار کی۔
اب دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہو چکا اور حضراتِ حسنین کریمینؓ مدینہ منورہ واپس آ گئے سو اب ذرا توجہ کریں کہ اس وقت دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرح حضرات حسنین کریمینؓ کے لیے ضروریاتِ زندگی پورا کرنے کے لیے وظائف کس نے مقرر کیے؟ (اس کا جواب ہے) سیدنا امیرِ معاویہؓ نے تو اگر سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ سے وظائف قبول کیے اپنی حکومت ان کو دی اور ان کی خلافت تسلیم کر لی تو پھر ہم جو سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ کے ماننے والے ہیں کیا ہمارا کوئی حق ہے کہ ہم سیدنا امیرِ معاویہؓ کی کوئی مخالفت کریں؟ نہیں کیوں؟ جب ہمارے سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو مان لیا تو پھر ہمارے لیے بھی کسی انکار کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
میں نے ایک بات کہی تھی کہ مسلمان دو ٹکڑے ہو کر پھر کبھی ایک نہیں ہوئے لیکن مسلمان پہلے دور میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین کے دور میں ماشاء اللہ اس شان سے نمایاں ہوئے کہ دو سے پھر ایک ہو گئے غور کریں کیا یہ کوئی معمولی بات ہے؟ میں پوری تاریخ سے ایک نہیں بلکہ کئی مثالیں دے سکتا ہوں کہ مسلمان جہاں دو ٹکڑے ہوئے پھر ایک نہیں ہوئے۔