پیرانِ پیر ولی کامل شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃاللہ کا فتویٰ…

پیرانِ پیر ولی کامل شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃاللہ کا فتویٰ


صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخوں کے ساتھ مناکحت کرنے کا حکم:

سیدنا انسؓ روایت کرتے ہیں کہ پیغمبرﷺ نے فرمایا کہ خداوند کریم نے مجھ کو چن لیا ہے اور پسند کیا ہے اور میرے واسطے میرے یار بھی چن لیے ہیں اور پسند کر لیے ہیں ان کو میرا مدد گار بنایا ہے اور ان کو میرے سسر اور رشتہ دار بنایا اور آخر زمانہ میں ایک ایسا گروہ پیدا ہوگا کہ وہ اصحابوں کے رتبے کو کم کرے گا خبردار! تم ان کے ساتھ ہرگز کھانا پینا نہیں ہرگز ان کے ساتھ نکاح کرنا کرانا نہیں اور ان کے ساتھ نماز بھی نہ پڑھنی اور ان کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا اور ان پر لعنت کرنا حلال ہے۔

(غنیۃ الطالبین: صفحہ155)