Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اصحاب صفہ رضی اللہ عنہم کی تعداد

  نقیہ کاظمی

اصحابِ صفہ کی تعداد

درسگاہ صفہ میں مقیم طلباء کرام کی تعداد گھٹتی بڑھتی رہتی تھی، نوواردین اور وفود کبھی زیادہ آتے تو ان کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا
(الحلیۃ: صفحہ، 340 جلد، 1)
اور وہ وفود واپس چلے جاتے یا اصحابِ صفہ میں سے کسی کی شادی ہو جاتی یا کوئی سفر میں چلا جاتا، یا کسی کا انتقال ہو جاتا تو اصحابِ صفہ کی تعداد کم ہو جاتی تھی۔
(فتح الباري: صفحہ، 688 جلد، 6 حدیث نمبر، 3582 کے تحت)
ورنہ بیک وقت عام طور ستر یا اسّی کی تعداد ہوا کرتی تھی۔ حضرت سعد بن عبادہؓ روزانہ رات میں80 اصحابِ صفہ کو کھانا کھلانے کے لیے اپنے گھر لے جاتے تھے۔(الحلیۃ: صفحہ، 341 جلد، 1)
حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں
’’لقدرأیت سبعین من أصحاب الصفۃ‘‘
میں نے ستر اصحابِ صفہ کو(خستہ حالت) میں دیکھا ہے۔ 
(صحیح البخاری: صفحہ، 63 جلد، 1 رقم، 442)