سوال: تفضیلی شیعہ مرد کا نکاح اہلِ سنت و الجماعت کی عورت کے ساتھ یا بر عکس جائز ہے یا نہیں؟
جواب:تفضیلی شیعہ اسے کہتے ہیں جو حضرت علی المرتضیٰؓ کو حضرت ابوبکر صدیقؓ حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت عثمان غنیؓ پر صرف فضیلت دے اور بس اور حضرات خلفائے ثلاثہؓ کا پورا احترام کرتا ہو، اور ان کو خلیفہ برحق تسلیم کرتا ہو ان کو غاصب اور منافق وغیرہ خیال نہ کرتا ہو اور ان حضرات خلفائے ثلاثہؓ اور دیگر تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی صحابی کی ذرہ برابر توہین یا تنقیصِ شان کو حرام سمجھتا ہو ایسے تفضیلی شیعہ کے ساتھ عقدِ مناکحت فیما بین المسلمین جائز ہے لیکن چونکہ پاکستان میں عام طور پر ایسے شیعہ موجود نہیں ہیں، بلکہ عموماً غالی اور سبی اور بدعقیدہ لوگ ہیں اور اس کے ساتھ تقیہ بھی کرتے ہیں لہٰذا موجودہ دور کے شیعوں کے ساتھ عقدِ مناکحت (نکاح لینا اور رشتہ دینا) دونوں ناجائز ہے جواز کا فتویٰ نہیں دیا جاسکتا حتی الامکان اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔
(خیر الفتاویٰ: جلد 4 صفحہ 261)