سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ…

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے مابین طے کی گئیں شرائط

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

وہ شرطیں کیا تھیں جن پر صلح ہوئی ہے ان (اہلِ تشیع) کی ایک مشہور کتاب میں وہ معاہدہ درج ہے اور اس کے علاوہ بھی کئی دیگر کتب میں وہ معاہدہ پڑھا جا سکتا ہے جو دونوں کے درمیان ہوا ہے شیعہ کتاب میں ہے:
لما راى الحسن من اصحابه الفشل ارسل الى عبداللّٰه بن عامر بشرائط اشترطها على معاوية على ان يسلم له الخلافة وكانت الشرائط الا ياخذ احدا من اهل العراق باحنة وان يومن الاسود والاحمر ويحتمل مايكون من هفواتهم ويجعل له خراج الاهواز مسلما فى كل عام ويحمل الى اخيه الحسين بن على فى كل عام الفى الف ويفضل بنى هاشم فى العطاء والصلات على بنى عبد الشمس(اخبار الطوال: صفحہ 218)
اور ان کی ایک دوسری کتاب میں یہ بھی ہے کہ:
کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ اور سیرت الخلفاء (الراشدین) الصالحین کے مطابق سارے امور کی انجام دہی ہو گی۔ (کشف الغمہ: جلد 2صفحہ 45 اللاردیبلی شیعی)
اگر یہ (سیدنا امیرِ معاویہؓ) سیدنا ابو بکرؓ و سیدنا عمرؓ اور سیدنا عثمانؓ ان کی سیرت پر چلیں ان يعمل فيهم اگر یہ لوگوں میں خلفائے راشدینؓ صالحین کے مطابق چلیں تو میں یہ سارا ملک ان ہی کے سپرد کرتا ہوں تو سیدنا حسنؓ نے جو سلطنت سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سپرد کی تو وہ کس شرط پر کی؟ کہ پہلے جو خلفاءِ صالحین ہیں ان کی پیروی کی جائے تو معلوم ہوا کہ سیدنا حسنؓ ان خلفائے ثلاثہؓ کو مانتے تھے سیدنا ابو بکرؓ کو بھی مانتے تھے سیدنا عمرؓ کو بھی مانتے تھے اور سیدنا عثمانؓ کو بھی مانتے تھے اور ان کی یہ شرط تھی کہ اگر ان کی پیروی کرو تو سلطنت تمہاری تو اس سے معلوم ہوا کہ سیدہ فاطمہؓ کے لعل دنیا کے بھوکے نہیں تھے وہ دنیا کی سیادت و ریاست کے بھوکے نہیں تھے وہ ملک دینا جانتے ہیں قربانی کرنا جانتے ہیں تو جو لوگ سیدنا حسینؓ پر اعتراض کرتے ہیں کہ وہ مقابلے میں آنا چاہتے تھے سلطنت لینا چاہتے تھے تو یہ بالکل غلط ہے یاد رکھو کہ یہ وہ خاندان ہے جو سلطنت دینا جانتا ہے سلطنت کی طلب ان کے دلوں میں نہیں تھی۔ شہادت کیا ہے؟ اس کی طرف کون بڑھتے ہیں اس کا جواب یہ ہے:
شہادت کیا ہے اک ورثہ محمد کے گھرانے کا
حضورِ اکرمﷺ کے گھرانے اور سیدہ فاطمہؓ کی اولاد کا یہ کردار ہے آج کسی سیاست دان کو ایک کرسی بھی مل جائے وہ جلدی کرسی خالی کرتا ہے؟ نہیں تو سیدنا حسنؓ کو تو پورے عراق کی بادشاہی حاصل تھی پورے عراق کی قیادت حاصل تھی اور شام والوں کے پاس Muslim World اتنی نہیں تھی جتنی کہ سیدنا حسنؓ کے پاس تھی لیکن وہ پوری سلطنت سیدنا امیرِ معاویہؓ کے سپرد کرتے ہیں۔