یہ تاریخ کا ناقابلِ انکار واقعہ ہے کہ سیدنا حسنؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے درمیان خلافت کے مسئلے پر Compromise ہو گیا سیدنا حسنؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ دونوں ایک ہو گئے سو جب دو ملک ایک ہو جائیں اختلاف مٹ جائے اقتدار ایک ہو جائے سلطنت ایک ہو جائے خلافت ایک ہو جائے تو کیا یہ خوشی کا موقع ہے یا نہیں؟ بالکل خوشی کا موقع ہے خوشی کی بات ہے تو یہ جو اتنا بڑا مسئلہ حل ہوا تو اس کے لیے کوئی معاہدہ ہوا ہو گا یا نہ؟ بھائی بغیر لکھنے پڑھنے کے اتنا بڑا کام ہو سکتا ہے؟ تو میں طالب علموں کو اور علماء حضرات کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ذرا پڑھنے کی کوشش کریں تاریخ نے اس شہادت کو محفوظ کر لیا ہے۔