سوال:شیعہ عقائد تو بالکل واضح ہیں مثلاً قرآنِ مجید کو محرف مانتے ہیں سبّ شیخین رضی اللہ عنہما کرتے ہیں، قذف عائشہ رضی اللہ عنہا کے قائل ہیں اکثر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو مرتد کہتے ہیں ایسے شیعہ لڑکے سے سنی لڑکی کا نکاح درست ہے یا نہیں؟ اور ایسے لڑکے سے کئے گئے نکاح پر طلاق کی ضرورت ہے یا بغیر طلاق کے عقد ثانی کیا جا سکتا ہے؟
جواب: ایسے عقائد رکھنے والے شخص کے ساتھ مسلمان سنی عورت کا نکاح ہرگز نہ کیا جائے اور اگر بوقتِ نکاح اس کے یہی عقائد ہوں تو شرعاً وہ نکاح منعقد نہیں ہوتا۔
(خير الفتاوىٰ: جلد 4 صفحہ 328)