سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بطور پنجم خلیفہ - ردِ رافضیت | دفاع…

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بطور پنجم خلیفہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا علیؓ نے خود اپنے بیٹے سیدنا حسنؓ کو Nominate نہیں کیا تاہم سیدنا علیؓ 21 رمضان المبارک کو دنیا سے رخصت ہوئے اور اسی دن آپ کی تجہیز و تکفین ہوئی۔
سیدنا علیؓ کے بعد سیدنا حسنؓ خلیفہ مقرر ہوئے تو اب عراق کی سلطنت کے بڑے کون تھے؟ سیدنا حسنؓ اور شام میں کون تھے؟ وہی سیدنا امیرِ معاویہؓ جو سیدنا عمرؓ کے دور کے گورنر تھے پھر سیدنا عثمانؓ کے دور کے گورنر تھے پھر سیدنا علیؓ کا دور آیا ان کے بعد سیدنا حسنؓ خلیفہ بنے اور شام کے سیدنا امیرِ معاویہؓ ہیں۔
اب وہ جو سیدنا امیرِ معاویہؓ نے تجویز پیش کی تھی اور سیدنا علیؓ نے بھی اس تجویز سے اتفاق کیا تھا کہ ہم لڑیں نہیں سو اس سے یہ نکتہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا اگلا Step یہ تھا کہ ہم دونوں ایک ہی ہو جائیں تاہم اب دنیا میں سیدنا علیؓ تو نہ رہے لیکن پھر امام سیدنا حسنؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کے ساتھ اس بات کی تکمیل کی جس کی بنیاد سیدنا علی المرتضیٰؓ رکھ کر گئے تھے ہم سیدنا علی المرتضیٰؓ کی شان کا پورا اقرار کرتے ہیں کہ دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے آپ کے ہاتھ ہر قسم کے اختلاف سے پاک ہو گئے تھے بہر حال سیدنا علیؓ کے بعد سیدنا حسنؓ مسندِ خلافت پر آ گئے۔