سیدنا علیؓ جب شہید ہو گئے تو اب کوفہ اور عراق والوں نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ سیدنا علیؓ تو شہید ہو گئے ہیں اس لیے اب ہمیں کسی اور کو خلیفہ بنا لینا چاہیے سیدنا علیؓ پر جب قاتلانہ حملہ ہوا تو آپ سے پوچھا گیا کہ ہم اب آپ کے بعد کس کو آگے کریں؟ کسی نے تجویز پیش کی کہ کیا ہم آپ کے بیٹے حسنؓ کو آپ کے بعد خلیفہ بنا سکتے ہیں؟ تو سیدنا علیؓ نے فرمایا نہ میں انکار کرتا ہوں اور نہ اقرار، یہ تمہارا کام ہے یعنی سیدنا علیؓ کا ذہن بھی یہی تھا کہ مسلمانوں کی شوریٰ فیصلہ کرے۔