تاہم سیدنا علیؓ کا دامن اس لحاظ سے پاک اور صاف ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں جو اختلاف یا مسلمانوں میں جو اختلاف ہوا، ان کے خون سے دونوں طرف کے ہاتھ رنگین تھے، سیدنا علیؓ خود دھلوا کر اور صلح کروا کے دنیا سے رخصت ہوئے اس لیے سیدنا علیؓ کی شان اور بڑا مقام قیامت کے دن اور فیصلے کے اس دن ظاہر ہو گی تو سیدنا علیؓ جب شہید ہو گئے تو سیدنا علیؓ کی حکومت کہاں تھی؟ (سامعین: عراق میں) ان کا دارالحکومت Capital کون سا تھا؟ کوفہ۔