سوال: زید سنی کی لڑکی کو دھوکہ سے عمرو شیعہ اپنے نکاح میں لایا یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب: اگر عمرو نے اپنے آپ کو مثلاً سنی حنفی ظاہر کر کے زید کو دھوکہ دے کر اپنا نکاح زید کی لڑکی سے کر لیا اور واقعتاً عمرو شیعہ ہے تو اس صورت میں عورت اور اس کے اولیاء کو فسخ نکاح کا حق حاصل ہے۔
(امداد المفتین: جلد 2، صفحہ 424)