سیدنا علی حضرت امیر معاویہ اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ…

سیدنا علی حضرت امیر معاویہ اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم پر خوارج کا قاتلانہ حملہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

مگر یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ سیدنا علیؓ کی زندگی کا آخری سال ہے تاہم جو خارجی سیدنا علیؓ کی فوج سے نکلے تھے وہ سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دشمن بن چکے تھے لہٰذا انہوں نے رمضان کی ایک ہی رات میں تین حضرات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ معاملہ ہی ختم ہو سو وہ تین حضرات کون کون تھے؟ ایک سیدنا علیؓ، دوسرےسیدنا امیرِ معاویہؓ اور تیسرے سیدنا عمرو بن عاصؓ (سیدنا عمرو بن عاصؓ فاتحِ مصر تھے اور آپ بڑے آدمی تھے) سو ان تینوں کو قتل کرنے کی سازش کی گئی اب سیدنا علی المرتضیٰؓ پر خارجیوں کے پروگرام کے مطابق اس رات کو حملہ ہوا تو سیدنا علیؓ تو شہید ہو گئے سیدنا امیرِ معاویہؓ سیاسی سوچ و فکر میں بہت آگے تھے آپ روز ایک جگہ ہی رات کو نہیں ہوتے تھے بلکہ جگہ بدلتے رہتے تھے تو جو ان کے سونے کی جگہ قاتلین کو معلوم تھی انہوں نے وہاں حملہ کیا مگر وہاں کوئی اور قتل ہو گیا تو ان میں تو وہ کامیاب نہ ہو سکے لیکن سیدنا علیؓ تو شہید ہو گئے۔