سیدنا علیؓ کی خلافت کے آخری چند سالوں میں سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ نے ایک رائے اور تجویز پر عمل کیا کہ جن علاقوں پر ان کی حکومت چل رہی ہے وہ انہی کی حد تک رہے اور ایک دوسرے کے علاقوں میں دخل اندازی نہ کریں گویا کہ یہ آپس میں ایک صلح کی پیشکش تھی آپ (سامعین) کی رائے میں یہ معاہدہ کیسا تھا کیا خیال ہے؟ یہ تجویز اچھی تھی نا؟ (اس پر کسی ساتھی نے مجمع میں سے سوال کیا کہ اس طرح خلافت کی مرکزیت ختم ہو گئی تو اس پر حضرت علامہ رحمۃاللہ نے جواب دیا) وہ تو پہلے ہی ختم تھی کیوں؟ سیدنا علیؓ کی خلافت ان علاقوں میں تو تھی لیکن شام میں تو نہیں چل رہی تھی تو وہ (مرکزیت) اس معاہدے سے ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ تو پہلے ہی ختم تھی نہیں سمجھے آپ؟ یہ جو تجویز ہے کہ آپ ان پر حملہ نہ کریں اور وہ ان پر حملہ نہیں کریں گے اور اس پر کہا جائے کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے آگے (مستقبل میں) ایک ہونے پر پہلا قدم تو یہ ہے کہ ہم لڑیں نہ، بھائی دیکھو لڑنے سے پہلے اگر مذاکرات کر لیے جائیں تو یہ ایک راہ تو ہے نا تاہم سیدنا امیرِ معاویہؓ نے کہا کہ سرِ دست ہم اس پر جمع ہو جائیں تو یہ خط کس نے لکھا؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے تو جب خط پہنچا تو سیدنا علیؓ نے اس تجویز کو منظور کر لیا سو جب انہوں نے منظور کر لیا کہ اب ہم لڑیں گے نہیں تو:
جو ٹوٹے ہوئے لوگ تھے۔
جو لڑے ہوئے لوگ تھے۔
جو انتظامی امور میں ایک دوسرے کے خلاف چل رہے تھے۔
وہ کسی درجے میں تو قریب ہو گئے اب اگلا قدم یہ تھا کہ حقیقی طور پر، مکمل طور پر ان میں اتحاد ہو جائے تاکہ سلطنت ایک ہو جائے۔