اب میں چند سال آگے چلتا ہوں تو تقریباً 40 ہجری میں سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے مابین صلح کے لیے خط و کتابت ہوتی ہے اور ایک معاہدہ طے پاتا ہے کہ جو سیدنا علیؓ کے مقبوضات ہیں اس کے ماتحت علاقہ جات سیدنا علیؓ کے حکم کے تحت ہوں گے، ملکِ شام اور اس کے متعلقہ تمام علاقہ جات سیدنا امیرِ معاویہؓ کے تحت ہوں گے اور کوئی ایک فریق کسی دوسرے فریق کے علاقے پر چڑھائی نہیں کرے گا اور دونوں اس طرح آپس میں صلح سے رہیں گے اس صلح نامہ کے شواہدین اور گواہوں میں سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بھی شامل تھے۔ (البدایہ والنہایہ: تحت سن 40ھ)
اور شیعہ حضرات کی سیدنا علی المرتضیٰؓ کے خطبات و مکتوبات پر مشتمل مشہور کتاب نہج البلاغہ میں بھی سیدنا امیرِ معاویہؓ کا سیدنا علیؓ کو ایک ارسال کردہ خط ملتا ہے جس کا مضمون بھی اس سے ملتا جلتا ہے:
كتب معاوية إلى على يطلب منه أن يترك له الشام ويدعوه للشفقة على العرب الذين أكلتهم الحرب ولم يبق منهم إلا حشاشات أنفس جمع حشاشة بالضم بقية الروح ويخوفه باستواء العدد فى رحال الفريقين ويفتخر بأنه من أمية۔
(نہج البلاغہ: جلد 3حاشیہ خط نمبر 17)