خوارج سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مناظرہ - ردِ…

خوارج سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مناظرہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

پھر سیدنا علیؓ نے اپنے کزن سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کو ان (خوارج) سے مناظرہ کرنے کے لیے بھیجا۔ اور جب سیدنا ابنِ عباسؓ اور خوارج میں مناظرہ ہوا تو وہ بھی ایک عجیب واقعہ ہے۔ سیدنا ابن عباسؓ نے خوارج سے کہا کہ اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ جب خاوند اور بیوی کا آپس میں نبھا نہ ہو یا آپس میں ان کا اختلاف ہو جائے تو اس طرح کرو کہ ایک نمائندہ خاوند کے دوستوں یا ساتھیوں میں سے اور ایک خاتون کے خاندان سے ہو اور جب یہ دونوں آپس میں مل جائیں: فَابۡعَثُوۡا حَكَمًا مِّنۡ اَهۡلِهٖ وَحَكَمًا مِّنۡ اَهۡلِهَا‌ الخ۔(سورۃ النساء: آیت 35)
ترجمہ: ایک ان (مرد) کی طرف سے اور ایک ان (عورت) کی طرف سے فیصلہ کر دیں تو سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کہنے لگے جب قرآن نے کہا ہے کہ خاوند اور بیوی میں دونوں کی طرف سے ایک ایک نمائندہ ہو سکتا ہے تو سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اپنا ایک ایک نمائندہ مقرر کر کے کون سا جرم کیا ہے؟ کیا آپ (خوارج) مسلمانوں میں جوڑ نہیں چاہتے؟ سیدنا ابنِ عباسؓ کے دلائل بہت مضبوط تھے لیکن خارجی نکل گئے۔
اور اصل معرکہ اب کن میں رہا؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ اور سیدنا علیؓ میں ہی تو جنگِ صفین میں پہل سیدنا امیرِ معاویہؓ نے کی ہے؟ نہیں سیدنا علیؓ نے کی ہے لیکن بطورِ خلیفہ راشد کے اور ان کو حق تھا انہوں نے جو کیا بطورِ خلیفہ کے کیا اور سیدنا امیرِ معاویہؓ نے جو جنگ لڑی وہ بطورِ مقابل کے نہیں بلکہ بطورِ ڈیفنس کے لڑی۔