تو سیدنا علیؓ اور سیدنا معاویہؓ میں جو یہ اختلاف ہوا اس کے پیچھے ان کا اپنا اپنا اجتہاد تھا لیکن خلیفہ راشد اور خلیفہ برحق، ہم سیدنا علیؓ کو ہی مانتے ہیں۔
جب یہ بات سمجھ میں آ گئی کہ صفین میں معرکہ ہوا اور سیدنا علیؓ تو شیرِ خدا تھے لڑنا جانتے تھے حیدرِ کرار تھے میدانوں میں اترنا جانتے تھے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کا مزاج ہی لڑنے کا نہیں تھا وہ سیاست دان تھے سوچ میں بہت روشن تھے لیکن ان کا مزاج لڑنے کا نہیں تھا۔