سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی جنگ صفین میں پہل اور اہل…

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی جنگ صفین میں پہل اور اہل سنت کا موقف

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

مورخین جانتے ہیں کہ آگے ایک جنگ کا ذکر آتا ہے جو سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے مابین ہوئی جسے جنگِ صفین کہتے ہیں تو جنگِ صفین جب واقع ہوئی اس میں پہل کس کی طرف سے ہوئی؟ جنگِ صفین تو ہوئی ہے اس سے کسی کو انکار نہیں مگر پہل کس کی طرف سے ہوئی؟ جنگِ صفین جو سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ کے درمیان ہوئی اس میں پہل سیدنا علیؓ نے کی اور میں ایک عرض کرتا ہوں کہ سیدنا علیؓ کو حق تھا کیوں؟ کیونکہ وہ خلیفہ وقت ہیں تو خلیفہ وقت نے اگر ملک کو جوڑنا ہو تو اسے یہ حق ہے اور سیدنا علیؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو خط لکھے قاصد بھیجے کہ آپ میری خلافت مان لیں اور یہ ٹھیک ہے کہ میرے لشکر میں قاتلینِ عثمانؓ ملے ہوئے ہیں لیکن جنہوں نے:
سیدنا ابو بکرؓ کی بیعت کی۔
سیدنا عمرؓ کی بیعت کی۔
سیدنا عثمانؓ کی بیعت کی۔
میری بیعت کرنے والے بھی وہی لوگ (اہلِ حل و عقد) ہیں جو اس وقت زندہ ہیں ٹھیک ہے ان میں سے وہ سارے تو نہیں رہے لیکن ان میں سے جو بھی مدینہ میں زندہ ہیں انہوں نے بیعت کی تو سیدنا علیؓ کا خط نہج البلاغہ میں ہے آپ فرماتے ہیں:
انه بايعنی القوم الذين بايعوا ابابكر وعمر وعثمان على ما بايعوهم عليه فلم يكن للشاهد ان يختار ولا للغائب ان يرد وانما الشورىٰ للمهاجرين والانصار۔ 
(نہج البلاغہ: جلد سوم، مکتوب 6، صفحہ 643)
سیدنا علیؓ نے فرمایا کہ جب عثمانؓ کو شہید کر دیا گیا تو اس وقت جو لوگ زندہ تھے جنہوں نے کبھی ابو بکر صدیقؓ کی بیعت کی (کچھ تو زندہ ہوں گے) جو لوگ زندہ تھے جنہوں نے سیدنا عمرؓ کی بیعت کی پھر وہ لوگ جنہوں نے سیدنا عثمانؓ کی بیعت کی اور میری بیعت بھی انہی نے کی ہے تو میری خلافت ان کی خلافت کے ساتھ متصل ہے۔