سیدنا علیؓ نے ان کو اطلاع دی کہ میری فوج میں جو قاتل ہیں وہ اس طرح کام کر رہے ہیں کہ:
ومن كلام له عليه السلام بعد ما بويع بالخلافة وقد قال له قوم من الصحابة لو عاقبت قوما ممن أجلب على عثمان فقال عليه السلام يا إخوتاه إنی لست أجهل ما تعلمون ولكن كيف لی بقوة والقوم المجلبون على حد شوكتهم يملكوننا ولا نملكهم۔(خطبہ 168، نہج البلاغہ: جلد 2صفحہ 80)
ترجمہ: آپ کی بیعت ہو چکنے کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ایک جماعت نے آپ سے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ ان لوگوں کو جنہوں نے عثمانؓ پر فوج کشی کی تھی سزا دیں تو حضرت نے ارشاد فرمایا کہ اے بھائیو! جو تم جانتے ہو میں اس سے بے خبر نہیں ہوں لیکن میرے پاس (اس کی) قوت و طاقت کہاں ہے جب کہ فوج کشی کرنے والے اپنے انتہائی زوروں پر ہیں وہ اس وقت ہم پر مسلط ہیں ہم ان پر مسلط نہیں۔(خطبہ 166، نہج البلاغہ: جلد 2، صفحہ 444 اردو مترجم)
یملکوننا ولا نملکھم یہ نہج البلاغہ کے الفاظ ہیں کہ یملکوننا کہ وہ لوگ فوجوں پر قابض ہو گئے ہیں ولا نملکھم ہماری بات نہیں چلتی تو سیدنا علیؓ نے اس وقت کہا کہ قاتلوں کو پکڑنے کی بجائے پہلا مسئلہ ہے:
امن کا۔
امن کا۔
امن کا۔
کہ حکومت قائم (Establish) ہو جائے حکومت ایک جگہ جمع ہو جائے اس کی قوت ایک ہو جائے پھر انہیں پکڑا جا سکتا ہے مگر اب ان موجودہ حالات میں انہیں کیسے پکڑیں؟ تو سیدنا علیؓ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ میں یہ بات مسئلہ اختلاف رہی ہے تو سیدنا علیؓ خلیفہ راشد ہیں اور مقابلے میں سیدنا امیرِ معاویہؓ کیا ہیں؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے خلیفہ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جیسا کہ میں نے پچھلی مجلس میں بتایا تھا، کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے کہا کہ مجھے پہلے سیدنا عمرؓ نے یہاں شام کا گورنر مقرر کیا پھر سیدنا عثمانؓ کی طرف سے یہاں مقرر کیا گیا اس لیے میں سیدنا عثمانؓ کا مقرر کردہ نمائندہ ہوں اور جیسا کہ اب مجھے مقرر کرنے والا اور اپنا نمائندہ مقرر کرنے والا مجھے یہاں بھیجنے والا اللہ کے ہاں پیارا ہو چکا تو اب میری وفاداری کا تقاضا ہے کہ جب تک عثمانؓ کے خون کا بدلہ نہ لے لیا جائے اور قاتلوں کو نہ پکڑا جائے تب تک میں نئے خلیفہ کو نہیں مانوں گا تو انہوں نے سیدنا علیؓ کے مقام ان کی شان ان کے درجات کا انکار نہیں کیا کہا کہ یہ عثمانؓ کے قاتلوں کو پکڑتے کیوں نہیں؟ لہٰذا میں نہیں مانتا تو یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ خلافت کے لیے اٹھے اور کہا میں خلیفہ ہوں تو نہ واللہ میں علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ ان کا اس انکار کے پیچھے خلیفہ ہونے کا دعویٰ ہرگز نہ تھا۔