سیدنا علیؓ نے تو اپنے بیٹوں حضراتِ حسنین کریمینؓ کو سیدنا عثمانؓ کی حفاظت کے لیے مقرر کیا ہوا تھا لیکن ان کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا گیا کہ جی ان کی ایماء پر یہ کچھ ہوا سیدنا علیؓ نے اپنی جگہ قسمیں کھا کھا کر کہا کہ میرے ہاتھ خونِ عثمانؓ سے پاک ہیں، میں (تو اس خلیفہ بننے کے لیے تیار ہی نہ تھا، ان حالات میں مجھے آگے کیا گیا ہے) لیکن جو خونی رشتہ (Blood Relation) ہوتا ہے جو خون کا رشتہ ہوتا ہے وہ ایسے موقع پر جلدی سنبھلتا نہیں تو جو سیدنا عثمانؓ کے خونی رشتے کے لوگ اموی شام میں تھے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ بھی اموی تھے ان لوگوں کو گمان ہو گیا کہ ہم سیدنا علیؓ کی بیعت نہ کریں بیشک سیدنا علیؓ اونچے ہیں ان کے سارے فضائل و کمالات اپنی جگہ لیکن یہ صوبہ یعنی شام کا وہ سیدنا علیؓ کی خلافت تب قبول کرے گا جب وہ قاتلینِ عثمانؓ کو اپنی گرفت میں لیں گے۔