شیعہ اور سنی کا آپس میں نکاح کرنا - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ اور سنی کا آپس میں نکاح کرنا


سوال:شیعہ لڑکی کا نکاح اہل سنت مرد سے اور سنی عورت کا نکاح شیعہ مرد سے جائز ہے یا نہیں؟

جواب: حضرت مفتی صاحب نے شیعہ کو اہل کتاب قرار دے کر نکاح کے جواز کی یہ صورت بیان کی ہے جبکہ اکثر حضرات اکابرین کے ہاں شیعہ اگر کفریہ عقائد کے حامل ہوں تو وہ کافر ہیں اور ان کا حکم وہی ہے جو مرتدین کا ہے۔ لہٰذا ان کے ساتھ مناکحت جائز نہیں ہے۔ حضرت مولانا مفتی رشید احمد صاحب احسن الفتاویٰ پر رسالت حقیقت شیعہ، کیا شیعہ اہل کتاب ہیں کہ صفحہ نمبر 88 پر تحریر فرماتے ہیں کہ معتزلہ کے بارے میں تحریر شامیہ کی بنا پر میں شیعہ کو اہل کتاب کہتا تھا بعد میں تنبہ ہوا کے یہ لوگ زندیق ہیں ان سے نکاح کرنا حرام ہے۔

(کفایت المفتی: جلد 7 صفحہ 126)