تو انہوں نے کہا کہ اب طریقہ ایک ہی ہے کہ صحابہ میں سے کسی کو پکڑ کر کھڑا کر کے کہو کہ اب ہمارے خلیفہ اب ہمارے پیشوا اور اب اس پوری امت کے امام آپ ہی ہیں تو انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے سیدنا علیؓ کو پکڑا اور سیدنا علیؓ کو کہا کہ جی اب آپ امت کی قیادت کریں تو سیدنا علیؓ تو حالات دیکھ گئے تھے اور ان کے بیٹے سیدنا حسنؓ اس وقت سیدنا عثمانؓ کے گھر کا پہرا دے رہے تھے جب ان کو شہید کیا گیا تو اب سیدنا علیؓ کہنے لگے کہ میں خلیفہ نہیں بنتا بس میں پیچھے ہٹتا ہوں مگر انہوں نے کہا کہ پھر آپ کا بھی وہی انجام ہو گا جو سیدنا عثمانؒ کا ہوا ہے، سیدنا علیؓ کے وہ خطبے نہج البلاغہ میں محفوظ ہیں جس میں آپ بیان کرتے ہیں اپنی بےبسی کو کہ جب انہیں خلیفہ بنایا گیا فرماتے ہیں:
لوگو وہ وقت مجھے یاد ہے کہ تم میرا ہاتھ کھینچتے تھے بیعت کرنے کے لیے اور میں اپنا ہاتھ واپس کرتا تھا کہ میں تیار نہیں تھا اور جب تم نے مجھے مجبور ہی کر دیا تو پھر میں نے بیعت قبول کر لی۔(نہج البلاغۃ: جلد 1 صفحہ 80، خطبہ نمبر 92)
تو سیدنا عثمانؓ کی شہادت کے بعد جو مسلمان مدینہ میں موجود تھے ان کے نزدیک تو ان لوگوں کے کہنے سے پہلے ہی سیدنا علیؓ کی بڑی شان تھی اس لیے اگر اب آپ خلیفہ بھی بن جائیں تو بسر و چشم اس کو قبول کریں گے تو جو صالحینِ امت تھے انہوں نے سیدنا علیؓ کو اس لیے قبول کیا کہ سیدنا علیؓ کی ایک اپنی شان تھی اور ان کا مقام تھا اور ان کے دین و ایمان میں اور ان کی دیانت و امانت میں کوئی شک نہ تھا اور جو باغی تھے انہوں نے اس لیے آگے کیا کہ ان کے سائے میں وہ بچ سکیں گے اب جو فوج تھی اس سے سیدنا علیؓ نے خلافت کی بیعت لے لی چونکہ مدینہ منورہ دارالحکومت (Capital) تھا لہٰذا وہاں سارے لوگ سیدنا علیؓ کے بیعت ہو گئے تو سیدنا علیؓ کی فوج میں یا مدینہ کی جو افواج تھیں ان میں دونوں طرف کے لوگ تھے یا نہیں۔
(هؤلاء الذين تريان فخرج خلق كثير فقالوا كلنا قتلة عثمان فمن شاء فليرمنا۔
(البدایہ والنہایہ: جلد 7صفحہ 260)
شیعہ مورخ دینوری بھی لکھتے ہیں یہ لوگ تعداد میں تقریباً بیس ہزار تھے جنہوں نے کہا کہ ہم سب عثمانؓ کے قاتل ہیں۔ (دیکھیے، اخبار الطوال: صفحہ 181)