اب یہود کا چکر چل گیا انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمانؓ چونکہ بوڑھے ہو گئے ہیں ان کو کسی طرح ختم کرو، تو حج کا سیزن تھا اور سارے بڑے بڑے لوگ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور ام المؤمنینؓ یہ سب حج پہ مکہ مکرمہ گئے ہوئے تھے اور امیر المومنین سیدنا عثمانِ غنیؓ مدینہ میں تھے لہٰذا ایسے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہودیوں نے سازش کی کہ ان پر چڑھائی کر کے قتل کرنا ہے میں سیدنا عثمانِ غنیؓ کی شہادت کے ضمن میں سب باتوں کو چھوڑتا ہوں کیونکہ مجھے ان حالات کو لے کر کربلا تک پہنچنا ہے اور بتانا ہے کہ یہ واقعہ ہوا اس کا پس منظر کیا تھا۔