سوال: شیعہ و اہل سنت والجماعت کی مناکحت باہم درست ہے یا نہیں؟ اگر بوجہ غلطی کے سنیہ کا نکاح شیعہ سے ہو گیا اور رخصتی نہیں ہوئی تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب: شیعہ اور سنیوں کے درمیان مناکحت جائز نہیں ہے۔ سنی لڑکی جس کا نکاح شیعہ مرد سے کیا گیا ہے وہ جائز نہیں ہوا ہے لڑکی کو رخصت نا کیا جاوے اور اس کے قبضے میں نا دیا جائے۔ دوسرے مرد سنی سے اس کا نکاح کردیا جائے۔
(عزیز الفتاویٰ المبوب مکمل: جلد 1 صفحہ 401)