فتح حبشہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ - ردِ رافضیت |…

فتح حبشہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

سیدنا عثمانؓ نے کہا کہ اب حبشہ کی طرف چلیں تو سب سے بڑے جرنیل مسلمانوں میں اس طرف کون تھے؟ (سیدنا عمرو بن عاصؓ) سیدنا عمرو بن عاصؓ ہیں جن کو فاتح مصر کہتے ہیں، آپ بہت بڑے آدمی تھے تو سیدنا عمرو بن عاصؓ جو مصر کے عامل اور گورنر تھے ان کو کہا گیا کہ حبشہ کی جانب چلنا ہے تو سیدنا عمرو بن عاصؓ نے سیدنا عثمانؓ سے گزارش کی کہ جناب میرے خیال میں ہم ابھی اس درجہ میں نہیں کہ حبشہ کی طرف رخ کریں، ان کا مقابلہ کرنا اور افریقہ کے ملکوں میں چلے جانا اس کے لیے میری رائے ساتھ نہیں تو جب کمانڈر ہی کہہ دے کہ نہیں ہم نہیں جا سکتے تو پھر کوئی حکم دیتا ہے؟ تو سیدنا عثمانؓ نے کہا کہ بھائی اگر آپ کی ہمت نہیں پڑتی تو آپ مصر میں Administrator کے رہیں کہ مصر کا نظام قائم رکھیں آگے بڑھنے کے لیے میں کسی اور جرنیل کو مقرر کروں گا لیکن ہم نے وہاں جانا ضرور ہے وہیں ہم نے چڑھائی کرنی ہے تو سیدنا عثمانؓ نے کہا کہ میں ایک امیر مقرر کرتا ہوں اور انہوں نے اپنے رشتے داروں میں سے ابن ابی سرحؒ کو مقرر کیا کہ آپ چڑھائی کریں جب ابن ابی سرحؒ نے ادہر چڑھائی کی تو مقابلے میں شاہ حبشہ نے آنا تھا۔
(سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابی سرحؒ سیدنا عثمانؓ کے دودھ شریک بھائی تھے آپ فتح مکہ سے پہلے مسلمان ہوئے اور پھر کچھ مدت کے بعد اسلام چھوڑ بیٹھے اور واپس مشرکین مکہ سے جا ملے فتح مکہ کے موقع پر سیدنا عثمانؓ نے رسالت مآب ﷺ کی خدمت اقدس میں معافی کی درخواست پیش کی اور آپ نے اسے منظور فرما لیا اور یہ دوبارہ مسلمان ہو گئے اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابی سرحؒ اسلام پر ثابت قدم اور پختہ مسلمان رہے اور پھر اس حوالے سے آپ سے کبھی کوئی بات سرزد نہ ہوئی جو قابلِ ملامت ہو آپ کا شمار قریش کے شرفاء اور باصلاحیت افراد میں ہوتا تھا اس لیے سیدنا عمرؓ نے اپنے عہدِ خلافت میں انہیں علاقہ صعید اور سیدنا عثمانؓ نے اپنے عہدِ خلافت میں مصر کا حاکم مقرر کیا افریقہ کی فتح آپ کی ان قابل قدر صلاحیتوں کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے آپ اللہ تعالیٰ کہ حضور یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ میرا خاتمہ بالخير نماز کی حالت میں فرما اللہ تعالیٰ نے آپ کی یہ دعا قبول فرمائی اور آپ ایک دن بحالتِ نماز خالق حقیقی سے جاملے (تفصیلی مطالعہ کے لیے، طبقات ابنِ سعد، الاستیعاب، اسد الغابہ کی مراجعۃ فرمائیں)