معوذتین کی عظمت و فضیلت - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

معوذتین کی عظمت و فضیلت

  ابو عدنان محمد منیر قمر

صفحہ 3 از 3

رات سونے سے قبل سورت اخلاص،سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھنا اور دونوں ہتھیلیوں پر پھونک کر سارے بدن پر پھیرنا اور یہ عمل تین مرتبہ کرنا مسنون ہے،جیسا کہ عظمت سورۂ اخلاص کے ضمن میں وہ حدیث ذکر کی جاچکی ہے۔
بعض احادیث سے پتا چلتا ہے کہ تمام قسم کے شیطانی شرور وفتن،وساوس اور دیگر مصائب وآلام سے اللہ کی پناہ طلب کرنے کے لیے سورۃ الاخلاص،سورۃ الفلق اور سورۃ الناس سے بہتر کوئی سورت نہیں۔چنانچہ سنن ابو داود و نسائی اور مسند احمد میں ہے کہ حضرت عقبہ بن عامرؓ  ایک غزوہ میں رسول اللہﷺ  کے ساتھ سواری پر بیٹھے تھے۔آپﷺ  نے ارشاد فرمایا:’’اے عقبہؓ ! کہہ‘‘ میں نے کان آپﷺ کی طرف لگا دیے،آپﷺ نے پھر ارشاد فرمایا:’’اے عقبہؓ! کہہ‘‘ میں پوری طرح آپﷺ کی طرف متوجہ ہوگیا۔آپﷺ نے تیسری مرتبہ ارشاد فرمایا:’’اے عقبہؓ! کہہ‘‘ میں نے عرض کیا:یا رسول اللہﷺ کیا کہوں ؟ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:

قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ

اور یہ سورت آخر تک پڑھی،پھر

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ

پڑھی اور میں نے بھی آپﷺ کے ساتھ پڑھی،پھر آپﷺ  نے

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ

پڑھی اور میں نے بھی آپﷺ کے ساتھ پڑھی حتیٰ کہ اسے مکمل کیا۔پھر آپﷺ نے ارشاد فرمایا:

(( مَا تَعَوَّذَ بِمثْلِہِنَّ أَحَدٌ )) 
(سنن أبي داود:۲/ ۱۵۱،سنن النسائي:۸/ ۲۵۲،مسند أحمد:4/ 144

‘’کسی پناہ مانگنے والے کے لیے ان تینوں سورتوں جیسی کوئی سورت نہیں پائی گئی جس کے ذریعے اس نے پناہ مانگی ہو۔‘‘

 
کتاب  کا نام: عظمت قرآن : بزبان قرآن  


صفحہ 3 از 3