حضرت یزید رضی اللہ عنہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبندحضرت یزیدؓ بن ابی سفیانؓ
یہ حضرت معاویہؓ کے باپ کی طرف سے (علاتی) بھائی تھے، انھیں، ”یزیدؓ الخیر“ بھی کہا جاتا تھا، فتح مکہ کے دن اسلام لائے، حضرت معاذ بن جبلؓ کے بعد شام کے والی بنائے گئے، 18ھ کے طاعونِ عمواس میں فوت (شہید) ہوئے۔ آپ کو سرکار دوعالمﷺ کی خدمت میں کتابت کا شرف حاصل ہے ،ابن سعد، ابن مسکویہ، ابن عبدالبر، ابن عبد ربّہؓ، عراقی، ابن سید الناس، اور انصاری نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔
(حوالے کے لیے دیکھیے: الاستیعاب: صفحہ، 1575 اور 1576، سیر أعلام النبلاء: جلد، 1 صفحہ، 238، المصباح المضئی: صفحہ، 42، تجارب الامم: صفحہ، 291 العجالة السنیہ: صفحہ، 246 عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 316 بحوالہ” نقوش‘’ جلد، 7 صفحہ،789)