حضور اکرمﷺ کی عمر مبارک کتنی تھی؟ 63 سال سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی کتنی تھی؟ 63 سال سیدنا عمرؓ کی کتنی ہوئی؟ تقریباً 63 سال ۔سو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں ایک ہی مٹی سے پیدا کیے گئے تھے اور ایک روایت کے مطابق آپ نے اعلان بھی فرمایا:
ما من مولود الا وفی سرته من تربيته التی ولد منها فاذا رد الى ارذل عمره رد الى تربته التی خلق منها حتى يدفن فيها وانی و ابابكر و عمر خلقنا من تربة واحدة وفيها ندفن۔(تاریخ بغداد: جلد 3 صفحہ 115)
ترجمہ: ہر بچہ کے ناف میں اس مٹی کا حصہ ہوتا ہے جس سے وہ بنایا یہاں تک کہ اس میں وہ دفن ہو جائے اور میں اور ابوبکر صدیقؓ اور عمرؓ ایک ہی مٹی سے بنے ہیں اور اسی میں دفن ہوں گے۔
شیعہ کہ مشہور پیشوا ملا مقبول دہلوی نے اپنے ترجمہ قرآن کے حاشیہ پر سیدنا جعفر صادقؒ سے نقل کیا ہے:
نطفہ جب رحم میں پہنچ جاتا ہے تو خدا تعالیٰ ایک فرشتے کو بھیج دیتا ہے کہ وہ اس مٹی میں سے جس میں یہ شخص دفن ہونے والا ہے تھوڑی سی لے آئے چنانچہ وہ فرشتہ لا کر اس نطفہ میں ملا دیتا ہے اور اس شخص کا دل ہمیشہ اسی مٹی کی طرف مائل ہوتا رہتا ہے جب تک کہ اس میں دفن نہ ہو جائے۔ (ترجمہ مقبول: صفحہ 627)
پس اس یقین سے چارہ نہیں کہ حضورِ اکرمﷺ اور سیدنا ابوبکر صدیقؓ اور سیدنا عمرؓ کا خمیر طیب ایک ہی پاک مٹی سے اٹھایا گیا تھا۔(بحوالہ عبقات: جلد 1 صفحہ 41)
سو حضورِ اکرمﷺ فرماتے ہیں: میں، ابوبکرؓ اور عمرؓ ایک ہی مٹی سے پیدا کیے گئے اور ایک ہی مٹی میں جائیں گے اور اسی سے اٹھائے جائیں گے آج مدینہ منورہ میں گنبدِ خضراء کے نیچے یہ تینوں اکٹھے ہیں کہ نہیں؟ تو حضورِ اکرمﷺ ترسٹھ سال کی عمر میں اس دنیا سے تشریف لے گئے، سیدنا ابوبکرؓ صدیق 63 سال کی عمر میں گئے، سیدنا عمرؓ 63 سال کی عمر میں گئے، اور سیدنا عثمانؓ کی عمر 80 سال ہو گئی تو منافقوں نے مسلمانوں میں گھس کر یہ پراپیگنڈہ شروع کیا کہ بھائی یہ بوڑھے کب جائیں گے؟ نوجوانوں کو موقع ہی نہیں ملتا کہ نوجوانوں کو آگے کیا جائے۔
بھائی اللہ تبارک و تعالیٰ کی اپنی حکمت ہے اب سیدنا عثمانؓ اسی (80) سال کی عمر کے ہو گئے، آپ بوڑھے ہو گئے لیکن ان کی رگوں میں جوانوں کا خون تھا۔
مثال میں ایک بات کہتا ہوں کہ سیدنا عثمانؓ جب اس بڑی عمر میں تھے تو انہوں نے حکم دیا کہ اب ملک حبشہ پر چڑھائی کی جائے اور حبشی لوگ اپنی شکل و صورت میں ایسے ڈراؤنے اور سخت مزاج ہوتے ہیں کہ ان کے سامنے کھڑے ہونے میں کوئی جلدی جرأت نہیں کرتا اور پھر حبشی جب ہاتھیوں پر آئیں جس طرح عرب گھوڑوں پر آتے تھے (جس سے ان کی شوکت ظاہر ہوتی تھی) اسی طرح حبشی ہاتھیوں پر آتے تھے تو ذرا سوچیں کہ وہ ہوں بھی حبشی اور ہوں بھی ہاتھیوں پر تو ان کے آگے کوئی نکلنے کی جرأت کرے گا؟ وہ مصر کے رستہ سے ہونی تھی سوڈان میں جو لوگ ہیں وہ بھی ان جیسے دکھائی دیتے ہیں ان کی اور حبشہ کی اصل ایک ہو۔