حبشہ فتح ہوا۔
ایران فتح ہوا۔
بیت المقدس فتح ہوا۔
مصر فتح ہوا۔
شام فتح ہوا۔
ملکوں پر ملک فتح ہوتے چلے گئے تو ان فتوحات میں جن لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا، کیا وہ صحابی تھے؟ نہیں وہ صحابی نہیں تھے بلکہ وہ تو اس نئے دور کے تھے تو جس وقت مسلمانوں میں عالم اسلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اقلیت میں چلے گئے تو وہ برکتیں بھی جاتی رہیں جن کی آنکھوں میں فیضِ مصطفیٰﷺ کے آثار تھے وہ آنکھیں اقلیت میں جا رہی ہیں، جن پر جلوہ محمدی اترتا تھا۔
تاہم اب یہ بات اس طرح چلی کہ جو مسلمانوں کے اندر سے دشمن تھے جیسے یہود و نصاریٰ یا دوسرے غیر مسلم وہ مسلمانوں میں گھس کر تفرقے کی باتیں کرتے پہلا تفرقہ یہیں شروع میں ہی اٹھنے والا تھا مگر ان کی سوچ سے اللہ نے مسلمانوں کو بچایا اور سیدنا ابوبکر صدیقؓ کو اس اجتماع کو اس اجتماع نے اپنا خلیفہ چن لیا جو اپنا خلیفہ انصار سے چننا چاہتے تھے۔