سوال: اگر کوئی شادی شدہ مسلمہ عورت اہل سنت و الجماعت اپنے مذہب سے منحرف ہو کر مثلاً شیعہ یا مرزائی یا کسی ایسے مذہب میں چلی جائے جو غیر اسلام ہو تو کیا اس کا سابقہ نکاح بحالت اسلام صحیح رہ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:اگر سنیہ مسلمہ عورت منکوحہ نے کوئی ایسا مذہب اختیار کیا جو بااتفاق کفر و ارتداد ہے۔ جیسے مرزائی ہو جانا یا غلاۃ روافض میں سے ہو جانا تو نکاح اس کا سابق شوہر سے فوراً ٹوٹ جاتا ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمّل: جلد 18 صفحہ 294)