تو جن لوگوں کے ہاتھ کے اوپر اللہ کا ہاتھ آیا یا نبی پاکﷺ کا ہاتھ آیا ان کے بارے میں کسی قسم کا یا ان کے ایمان کے بارے میں کسی قسم کا شبہ ہو سکتا ہے؟ ہمارا اہلِ سنت و الجماعت کا عقیدہ ہے کہ سارے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں اول درجہ میں خلفائے راشدینؓ ہیں ان کے بعد عشرہ مبشرہ ہیں، ان کے بعد اصحابِ بدر اور پھر ان کے بعد اصحابِ رضوان یعنی درخت کے نیچے بیعت کرنے والے ہیں سو یہ ایک ترتیب ہے اور آگے وہ ساری امت جو کلمہ گو ہے اور حضورِ اکرمﷺ کا کلمہ پڑھنے والی ہے یہ کلمہ گو حضورِ اکرمﷺ کے غلام ہیں اس لیے جہاں جہاں ان کے قدم پہنچے وہ حضورِ اکرمﷺ ہی کا پروگرام لے کر پہنچے۔