روافض اور قادیانی کے ساتھ نکاح کا حکم - فتاویٰ جات | دفاع…

روافض اور قادیانی کے ساتھ نکاح کا حکم


سوال 1: ایک مولوی صاحب نے بروز جمعہ یہ فتویٰ بیان فرمایا کہ شرعاً جملہ افراد اہل شیعہ و احمدی کافر ہیں اور جو شخص ان کے ساتھ خرد و نوش کرے گا یا ان کے ساتھ کسی تقریب میں شامل ہو گا کافر متصور ہو گا اور پھر اس کے ساتھ برتاؤ کرنے والا بھی کافر ہو گا۔

على ھذا القياس سلسلہ کفر جاری رہے گا اور جملہ عورات کا نکاح ناجائز اور فسخ شدہ ہیں۔ جو لڑکیاں اہل سنت و الجماعت کی کسی شیعہ یا احمدی کے ساتھ بیاہی ہوئی ہیں ان کی اولاد ولد حرام ہیں اور وہ زنا کرا رہی ہیں کیا جملہ افراد اہل شیعہ کافر ہیں؟

2: کیا جملہ افراد احمدی جماعت کے کافر ہیں ہم حنفی ہیں اور جس فرقہ احمدیہ کا ہم سے تعلق ہے وہ کسی مسلمان کو کافر نہیں کہتے؟

3: کیا جملہ عورات کے نکاح ناجائز اور فسخ شدہ ہیں جو اہل سنت و الجماعت کی لڑکیاں ہیں اور کسی شیعہ یا احمدی سے بیاہی ہوئی ہیں اور وہ اسی طرح زنا کر رہی ہیں؟

4: کیا کسی معزز شیعہ یا احمدی اہلِ برادری کی تعظیم کرنا کفر ہے اور پھر جو اس کے ساتھ برتاؤ کرے گا یا اس کی کسی تقریب میں شریک ہوگا وہ بھی کافر ہوگا یا گنہگار؟

جواب: مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے متبعین سب بالاتفاق علماء اہل حق کافر و مرتد ہیں۔ ان سے کسی قسم کا اتحاد و ارتباط رکھنا اور بیاہ شادی کرنا سب حرام ہے اور روافض میں یہ تفصیل ہے جو فرقہ ان کا کہ قطعیات کا منکر ہے اور سبِ شیخینؓ کرتا ہے اور حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہے یعنی افک کا معتقد ہے اور صحابہ کرامؓ کی تکفیر کرتا ہے وہ بھی کافر اور مرتد ہے۔ ان سے مناکحت و مجالست حرام ہے اور واضح ہو کہ روافض تبراگو ہی ہوتے ہیں اگرچہ بوجہ تقیہ کے جو ان کے نزدیک دینی فعل ہے اپنے آپ کو چھپاتے ہیں اور اپنے عقائد باطلہ مخفی رکھتے ہیں۔ لہٰذا ان کے قول اور فعل کا اعتبار نہ کیا جائے بلکہ ان کے اصول مذہب کو دیکھا جائے۔ پس بعد اس تمہید کے آپ خود اپنے سوالات کا جواب سمجھ سکتے ہیں۔

1: اکثر افراد شیعہ ایسے ہیں کہ ان کے کفر پر فتویٰ ہے اور اصول مذہب کے اعتبار سے ان کے کفر میں کچھ تردد نہیں لہٰذا ان کے ذبیحہ میں اور ان سے رشتہ مناکحت قائم کرنے میں احتیاط کی جائے اور احتراز کیا جائے۔ 

2: قطعاً کافر و مرتد ہیں اور یہ غلط ہے کہ وہ مسلمان کو کافر نہیں کہتے ان کے کتب مذہب کو دیکھو ان کا عقیدہ ہے کہ جو کوئی مرزا کو نبی نہ مانے وہ کافر ہے اور جو اس کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافر ہے۔

3: یہ صحیح ہے وہ نکاح نہ ہوا اور اس حالت میں صحبت و جماع کرنا زنا ہے۔ 

4: یہ حکم عام نہیں مگر معصیت اور فسق ہونے میں اس کے کلام نہیں اور حدیث شریف میں ہے من وقر صاحب بدعة فقد اعان على هدم الاسلام جب کہ مبتدع کی تعظیم و توقیر کرنا گویا اسلام منہدم کرنا ہے تو ایسے گمراہ کافر مرتد فرقوں کی تعظیم و توقیر کس درجہ معصیت ہو گی۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمّل: جلد 12 صفحہ 290)