سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق لسان نبوت سے بشارت…

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق لسان نبوت سے بشارت

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

ایک شخص گستاخی میں کہتا ہے کہ جی معاویہؓ نے قائم کیا تو ہم کیا کریں؟ میں نے کہا، میں خود تعریف نہیں کر رہا بلکہ پیغمبرﷺ تعریف کر چکے حضورِ اکرمﷺ مدینہ منورہ میں تھے سیدہ ام حرامؓ کے ہاں ٹہرے ہوئے تھے دوپہر کا وقت تھا نیند آ گئی آپ سو گئے اور جب اٹھے تو چہرے پر مسکراہٹ تھی تو سیدہ ام حرامؓ نے پوچھا یا رسول اللہ آپ کے چہرے پر یہ مسکراہٹ ہے؟ تو حضورِ اکرمﷺ نے فرمایا کہ ہاں میں نے دیکھا ہے کہ میری امت کے لوگ جو ہیں وہ سمندر میں کشتیوں میں اس طرح جا رہے ہیں کہ یہ دیکھ کر مجھے ایسے معلوم ہوتا تھا کہ جیسے بادشاہ جا رہے ہوں وہ لوگ سڑکوں یا خشکی میں نہیں جا رہے بلکہ سمندر میں کشتیاں پر سوار ہیں حضورِ اکرمﷺ نے دیکھا کہ میری امت کے لوگ سمندر میں کشتیوں پر اس طرح جا رہے ہیں کہ كالملوك جس طرح کہ بادشاہ ہوں یہ ایک بادشاہی و وقار ہے بادشاہی شان ہے۔

اب یہ خواب جو حضورِ اکرمﷺ نے سنایا اس میں بشارت تھی کہ ایک وقت آئے گا کہ میری امت کے لوگ اس طرح سمندروں میں جائیں گے اور کشتیاں تیرائیں گے سو پھر یہ کشتیاں ترائیں کس نے؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے حضورِ اکرمﷺ کو اللہ نے خواب دکھایا۔(صحیح بخاری: جلد 1صفحہ 391)

تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ لوگ ہیں کہ جن کے عملوں کی تصدیق اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کو خواب میں دکھا کر کرتے رہے اور جب پیغمبر نے تعریف کی تو سیدہ ام حرامؓ کہنے لگیں کہ اچھا اس امت کے لوگ جنگوں میں بحری کشتیوں میں اس طرح جائیں گے حضور ادعو الله اللہ سے دعا کریں کہ اللہ مجھے بھی ان میں کر دے کہ جو اس خدمت کے لیے جائیں چہرہ رسالت پر مسکراہٹ آئی تو آپ نے فرمایا انت منهم تو ان میں ہوں گی تو میں یہ عرض کرتا ہوں کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ نے اپنی مرضی سے وہ بحری بیڑا بنایا صرف و صرف اسلام کی سربلندی کے لیے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ اس کا خواب اللہ نے اپنے پیغمبرﷺ کو دکھایا اور پیغمبرﷺ نے امت کو یہ خوش خبری سنائی تو ہم کس طرح سیدنا امیرِ معاویہؓ کو حضورِ اکرمﷺ سے الگ کریں؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی جو تجویز تھی پیغمبرﷺ اس کی بشارت دے چکے تو یہ ایک بڑا باریک نکتہ ہے۔

اللہ تعالی توفیق عطا فرمائے تو کل اگلی مجلس میں اس سے آگے چلیں گے اللہ تعالیٰ عافیت اور صحت بھی دے۔ آمین

وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ ۞