سوال:میں نے اپنی بہن کا نکاح کرتے وقت خوب تحقیق کر لی تھی، وہ لوگ اہل سنت و الجماعت تھے رافضی نہیں تھے لیکن اب وہ لوگ عرصہ چھ سال سے رافضی ہو گئے ہیں میری لڑکی سے بھی رافضی ہونے کو کہا اس نے انکار کیا تو سخت تکلیف تھی اور میرے گھر پہنچا گئے۔ آیا اہل سنت و الجماعت لڑکی کا نکاح شیعہ رافضی سے رہ سکتا ہے یا نہیں؟ میں لڑکی مذکورہ کا نکاح اہل سنت و الجماعت کے ساتھ کر سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب: اس صورت میں آپ اپنی بہن کا نکاح ثانی دوسرا نکاح کر دیں کیونکہ رافضی تبرائی سے سنیہ عورت کا نکاح منعقد نہیں ہوتا اور اگر نکاح کے بعد شوہر رافضی ہو جائے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلّل و مکمّل: جلد 8 صفحہ 313)