آپ حضرات انڈیا کے رہنے والے اور پاکستان کے رہنے والے ہیں تو انڈیا میں اسلام کا پرچم لیکر اور اسلام کا جھنڈا لیکر پہلے کون لڑنے آیا تھا؟ محمد بن قاسم تو محمد بن قاسم رحمۃاللہ کو ہندوستان کس نے بھیجا؟ اموی حکومت نے جو بنو امیہ کے حکمران عبد الملک بن مروان ؒنے بھیجا تھا تو انڈیا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں پر جتنا احسان بنو امیہ کا ہے تاریخ اب بھی محمد بن قاسم رحمۃاللہ کو سلام کرتی ہے جو بنو امیہ کے خلیفہ عبد الملک ؒکے حکم سے یہاں آیا اسپین اندلس میں اسلام کے جھنڈے بہت اونچے اڑے اور اسپین کی ایک شان تھی تو اسپین میں کون اسلام لے کر گئے؟ بنو امیہ کے لوگ عبد الرحمٰن ثالث اس نے اسپین میں مستقل حکومت بڑی شان سے بنائی تو یہ لوگ جہاں بانی میں معروف تھے اور سیدنا امیرِ معاویہؓ بھی بنو امیہ میں سے تھے سو اس وقت ان لوگوں کے سامنے یہ مسئلہ یہ نہیں تھا، کہ بلال کی نیکی زیادہ ہے فلاں کی نیکی سے۔