سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ خلیفہ اول کے پیچھے نمازیں…

سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ خلیفہ اول کے پیچھے نمازیں دل سے پڑھتے رہے

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیدنا علیؓ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے اور اگر کوئی ہم سے پوچھے کہ کھڑے کہاں ہوتے تھے؟ اور پہلی نماز میں وہ کھڑے کہاں ہوئے؟ تو جواب ہے کہ سیدنا خالد بن ولیدؓ کے ساتھ سیدنا خالد بن ولیدؓ اور سیدنا علیؓ اتفاق سے اس صف میں اکٹھے ہیں اب جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں کہ جی وہ تو اس لیے پڑھی کہ سیدنا عمر فاروقؓ نے سیدنا خالد بن ولیدؓ کو سیدنا علیؓ پر مسلط کر دیا تھا کہ یہ اگر نہ پڑھے تو مار دو تو بھائی اللہ کے بندو ذرا غور کرو کہ اگر مارنا ہی ہے تو نماز میں ہی مارنا ہے؟ کوئی اور موقع نہیں ملتا؟ مجھے بات سمجھ میں نہیں آتی کہ جب انسان دیانت چھوڑ دے تو پھر عقل بھی سلب ہو جاتی ہے بھلا یہ کوئی بات ہے کہ مارنے کا وقت وہ نماز میں ہی تھا اور سیدنا خالد بن ولیدؓ کا نام اس لیے کہ وہ بڑے جنرل تھے اس لیے ڈرانے کے لیے کہ اچھا سیدنا خالد بن ولیدؓ کو مسلط کیا اتنا ظلم؟
تو میں یہ بات دیانت داری سے کہتا ہوں، کہ سیدنا علیؓ سیدنا ابوبکرؓ کے پیچھے نماز پڑھتے رہے اور اس کا اقرار ان لوگوں نے خود اپنے ہاں کیا ہے کہ انہوں نے نمازیں نہیں چھوڑیں آپ برابر نمازیں پڑھتے رہے۔
بہر حال اب یہاں تک تو ہم پہنچے لیکن وہ جو مسئلہ جہاں کل چھوڑا کہ پھر آگے خلافت کا نظام کیسے چلا؟ اور سیدنا امیرِ معاویہؓ تک کیسے پہنچا؟ یہ ایک چھوٹی سی بات کہہ کر پھر ختم کرتا ہوں حضورِ اکرمﷺ نے حکمرانی وجاہت کے لیے اس رعب کو جو بڑے لوگوں میں ہوتا ہے، جیسے کسی گاؤں میں چوہدری ہوں نمبر دار ہوں تو جو بڑے لوگوں کا رعب ہوتا ہے حضورِ اکرمﷺ نے اس رعب کو ملحوظ رکھ کر یہ کہا تھا الائمة من قريش اور یہ کوئی عیب نہیں، اور یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ (معاذ اللہ) حضورِ اکرمﷺ نے اپنے خاندان کے لیے یہ حق رکھا تھا تو بڑے لوگ جو تھے ان دو میں سے کون تھے؟ (بنو ہاشم اور بنو امیہ)
عرب کے شہر مکہ میں بنو ہاشم اور بنو امیہ دونوں عبد مناف کی اولاد تھے لیکن ان میں جو لوگ جہاں بانی میں حکمرانی میں سلطنتوں میں آگے جانے والے تھے وہ زیادہ بنو امیہ تھے اور للہیت میں اخلاق میں بزرگی میں نیکی میں یہ بنو ہاشم زیادہ تھے اور دونوں ہی عبد مناف کی اولاد تھے لیکن بنو ہاشم میں بزرگی اور نیکی غالب تھی اور ان (بنو امیہ) میں حکمرانی غالب تھی۔