شیعہ نے دھوکہ دے کر نکاح کیا تو وہ فسخ ہو گا - فتاویٰ جات |…

شیعہ نے دھوکہ دے کر نکاح کیا تو وہ فسخ ہو گا


سوال:* زید نووارد شيعة المذهب نے خالد سنی المذہب کو حلفاً یہ یقین دلا کر خالد کی دختر نابالغہ ہندہ سے عقد کیا کہ وہ سنی ہے، لیکن عقد کے بعد زید سے افعال شیعہ تعزیہ داری وغیرہ ظاہر ہوئے، اس صورت میں خالد کی دختر ہندہ کو فسخ نکاح کا اختیار ہو گا یا نہیں؟

جواب:درمختار میں ہے لو تزوجتہ على انہ حر او سنى الخ فبان بخلافہ الخ كان لھما الخیار الخ

اس عبارت سے واضح ہوا کہ اس صورت میں اس عورت کو فسخ نکاح کا اختیار ہے۔

(فتاویٰ دارلعلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد 8 صفحہ 149)