منکرین خلافت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ایک سوال - ردِ…

منکرین خلافت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ایک سوال

  علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمہ اللہ

اب جو سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی خلافت کو نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ نہیں جی یہ تو سیدنا علی المرتضیٰؓ کا حق تھا تو ان سے سادہ سوال کریں کہ بھائی چلو حق انہی کا کہو لیکن جب سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو خلیفہ بنایا گیا تو بعد میں کوئی نماز کا وقت آیا کہ نہیں؟ بعد میں نمازیں ہوتی رہیں یا نہ؟ جیسا کہ حضورِ اکرمﷺ نے بھی وفات سے پہلے جب سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو امام مقرر کیا کہ آپ نماز پڑھائیں تو پہلے بھی امام کے طور وہ نماز پڑھاتے رہے اور حضورِ اکرمﷺ کے وصال مبارک کے بعد بھی سیدنا ابوبکر صدیقؓ نمازیں پڑھاتے رہے اور بطورِ خلیفہ کے امامت کرتے رہے تو اب ذرا غور کریں کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے پیچھے سیدنا علیؓ بھی کھڑے ہوئے تھے کہ نہیں؟ شیعہ کبھی بھی اس کا جواب نہ دے سکیں گے کہ سیدنا علیؓ جماعت میں شامل ہوئے تھے کہ نہیں؟ کیونکہ جب ان سے یہ سوال کیا جاتا ہے تو بس ان کی آنکھیں نیچی ہوتی ہیں کوئی کہے کہ بولو تو سہی، تو آگے سے کہتے ہیں، جی ہمارا تو رونے کا وقت ہے محرم کا موقع آئے گا تو ہم روئیں گے۔