حضورِ اکرمﷺ نے مصلیٰ امامت کے لیے سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو چنا
نماز کیا ہے؟ ہمارا دین۔
اور ملک کیا ہے؟ ہماری دنیا۔
سلطنت کیا ہے؟ دنیا۔
حکومت کیا ہے؟ دنیا۔
اور نماز کیا ہے؟ ہمارا دین۔
تو سیدنا علی المرتضیٰؓ کا اعلان سنو؟ ہم نے اپنی دنیا کے لیے اس کو چنا جس کو اللہ کے آخری پیغمبرﷺ نے ہمارے دین کے لیے چنا تھا خاتم النبیینﷺ نے جس کو دین کے لیے چنا ہم نے مل کر شوریٰ میں اس کو اپنی دنیا کے لیے چنا اور وہ خلیفہ کون ہے سیدنا ابو بکر صدیقؓ تو سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی خلافت اتنی بے داغ ہے اور سیدنا علیؓ نے جو اس کی وضاحت کر دی وہ قربتِ نظر بھی ہے اور قربتِ فکر بھی، اس سے کوئی دوسری رائے بھی نہیں ہو سکتی۔