Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ بن ابی فاطمہ دوسی رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت معیقیبؓ بن ابی فاطمہ دوسیؓ

آپ سعید بن العاصؓ کے آزاد کردہ غلام تھے، بیعتِ رضوان اور بعد کے سارے غزوات میں شریک ہوئے رسولِ اکرمﷺ کا مہر مبارک آپ کی نگرانی میں رہتا تھا۔ شیخینؓ نے آپ کو بیت المال کا نگراں مقرر فرمایا تھا۔آپ کو دربارِ رسالت مآبﷺ  میں کتابت کا شرف حاصل ہوا، عمر بن شعبہ اور جہشیاری نے اس کی صراحت کی ہے، اور آخرالذکر نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپﷺ کے لیے مالِ غنیمت کی فہرست لکھ دیا کرتے تھے، مسعودی، عراقی، ابن سیدالناس اور انصاری وغیرہ نے بھی یہ بات لکھی ہے۔

(حوالے کے لیے دیکھیے: العجالة السنیہ: صفحہ، 245 الاستیعاب: صفحہ، 1748 الاصابہ: جلد، 3 صفحہ، 451 الاستیعاب: صفحہ، 1749 البدایہ والنہایہ: جلد، 5 صفحہ، 355 اسد الغابہ: جلد، 4 صفحہ، 403، المصباح المضئی:  باب، 8 الوزراء والکتاب: صفحہ، 12، التنبیہ والاشراف: صفحہ، 246، عیون الاثر: جلد، 2 صفحہ، 315 بحوالہ ”نقوش‘’ جلد 7 صفحہ، 187)