شیعہ تبرائی سے شادی کا کیا حکم ہے؟ اور جو لوگ اس میں حصہ…

شیعہ تبرائی سے شادی کا کیا حکم ہے؟ اور جو لوگ اس میں حصہ لیں ان کے لیے کیا حکم ہے


سوال: عورت اہلسنت و الجماعت کا نکاح جن کے والدین بھی اہلسنت و الجماعت ہوں شیعہ مرد کے ساتھ جس کے باپ دادا بھی شیعہ ہوں جائز ہے یا نہیں؟ یہ کہ مذکورہ بالا مرد و عورت میں مولوی نکاح خوان اور حاضرین مجلس پر تعزیر شرعی کا کچھ خوف ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کیا حکم ہے؟

جواب: رافضی اگر قطعیات کا منکر ہے جیسے قائل ہونا افک اور قذف عائشہ صدیقہؓ کا تو قطعاً کافر ہے۔ اس کا نکاح حنفیہ مسلمہ سے درست نہیں ہے بالکل باطل ہے اور واضح ہو کہ سبّ شیخینؓ کو بھی اگرچہ بعض فقہاء نے کفر کہا ہے لیکن عندالمحققین وہ فسق و بدعت ہے کفر نہیں ہے۔ لیکن اگر سبّ شیخینؓ کے ساتھ صدیق اکبرؓ کی صحبت کا انکار ہو جو کہ نص قطعی سے ثابت ہے یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے افک کا قائل ہوں تو پھر باتفاق کافر ہیں اور تبرا کو غالباً سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے قذف و افک کے بھی قائل ہوتے ہیں اور اس سے خوش ہوتے ہیں۔ لہٰذا ایسے رافضی کے کفر میں کچھ خفا نہیں ہے اور اس کا نکاح سنیہ مسلمہ سے درست نہیں ہے اور جن لوگوں نے باوجود علم کے نکاح پڑھا اور گواہ ہوئے اور وکیل ہوئے وہ فاسق ہوئے توبہ کرے اور مابین الزوجین یعنی مابین شوہر رافضی اور زوجہ سنیہ مسلمہ تفریق کرا دیویں، یہی ان کے لیے کفارہ ہے۔ 

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مكمل: جلد 7 صفحہ 384)