سوال:میرا مذہب سنی ہے اور میں نے ایک شیعہ کی دختر سے نکاح کیا ہے، یہ نکاح صحیح اور جائز ہے یا نہیں؟
جواب:روافض میں وہ لوگ جو غالی ہیں، مثلاً سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے افک کے قائل ہیں وہ باتفاق کافر ہیں اور جو روافض سبّ شیخینؓ کرتے ہیں ان کے کفر میں اختلاف ہے۔ بہر حال احتیاط اس میں ہے کہ اس عورت کو سنیہ کر کے پھر نکاح کیا جاوے۔ کیونکہ کافر عورت کا نکاح مسلمان سنی سے نہیں ہوتا۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مكمل: جلد 7 صفحہ 381)