جس طرح مہاجرین کی عزت ہے اسی طرح انصار کی بھی عزت ہے، اصحاب رسول کے بارے میں قاعدہ یہ ہے: اللّٰه اللّٰه فی اصحابی لا تتخذوهم غرضا من بعدی(ترمذی: کتاب المناقب)
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں ڈرو، کسی کے بارے میں انگلی نہیں اٹھائی تو صرف تین اٹھے اور سقیفہ بنی ساعدہ آئے جب انصار نے دیکھا کہ یہ آئے ہیں تو پھر یہ جو تین آ گئے ان میں سب سے زیادہ غم میں ڈوبا ہوا کون تھا؟ (سیدنا ابوبکرؓ) کیوں؟ اس لیے کہ غار میں یہی دو تو تھے اور حضورِ اکرمﷺ کی جب وفات ہو گئی تو دونوں میں ایک ہی رہ گیا نا؟ تو جتنے اس وقت زخمی دل کے ساتھ ابو بکرؓ پہنچے اتنا ہی اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو قوی اور دلیر کر دیا، آپ نے آتے ہی کھڑے ہو کر کہا، کہ حضرات آپ یہاں کس لیے جمع ہیں؟ انہوں نے کہا ہم اس لیے جمع ہیں، کہ ہم چاہتے ہیں کہ جانشینِ رسولﷺ انصار میں سے ہو، تو سیدنا ابو بکرؓ نے کہا کہ میں تمہیں یاد دلاتا ہوں کہ کیا نبی پاکﷺ نے نہیں فرمایا تھا کہ الائمۃ من قريش کہ تم اپنا چوہدری یا بڑا امام، پیشوا وہ چنو جو قریش میں سے ہو، وہ اس لیے کہ اس میں یہ حکمت تھی، کہ قریش کا رعب سارے عرب میں تھا، اور یہاں تک کہ ڈاکو بھی اور انتہائی طور پر ظالم لوگ بھی کعبہ کے والیوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے تھے۔