شیعہ کا حنفی لڑکی سے نکاح کرنے اور نکاح پڑھانے والے کی…

شیعہ کا حنفی لڑکی سے نکاح کرنے اور نکاح پڑھانے والے کی امامت کا حکم


سوال: لڑکی حنفی اور شیعہ لڑکے کا نکاح باہم ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں ہو سکتا تو جو شخص نکاح پڑھا دے اور اصرار کرے کہ ہو سکتا ہے، اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر وہ امام مسجد ہو تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ 

جواب:رافضی تبراگو ہو تو اس سے مسلمان سنیہ حنفیہ عورت کا نکاح درست نہیں ہے، اور اگر نکاح ہو گیا ہے تو علیحدہ کرا دی جائے، اس لیے کہ وہ شیعہ کافر ہیں اور امام مسجد جو ایسا نکاح کرے، امام بنانے کے لائق نہیں۔ اگرچہ نماز اس کے پیچھے ہو جاتی ہے مگر مکروہ ہوتی ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مکمل: جلد 3 صفحہ 120)