شیعہ عورت جس نے توبہ کرلی، اس سے نکاح کرنا - فتاویٰ جات |…

شیعہ عورت جس نے توبہ کرلی، اس سے نکاح کرنا


سوال: زید قوم افغان اہل سنت و الجماعت نے ایک بیوہ عورت سے جو صحابہ کرامؓ کو گالی دیتی تھی، اس کو ان خیالات سے چھڑا کر خود نکاح میں لانا چاہتا ہے، لیکن وہ اس وجہ سے مجبور ہے کہ تمام نواح میں اس کو طعن کیا جاتا ہے کہ اہل سنت ہو کر غیر اہل سنت سے کس طرح نکاح کر سکتا ہے؟

جواب:علامہ شامی صاحب کی رائے یہ ہے کہ سبّ صحابہؓ موجب کفر نہیں ہیں بلکہ موجب فسق ہے۔ لہٰذا اس بیوہ عورت نے جب توبہ کر لی ہے تو اس سے نکاح سنی حنفی کا شرعاً جائز ہے اور بعض فقہاء کے نزدیک سبّ صحابہؓ موجب کفر ہے۔ اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس بیوہ عورت سے بلا تجدید ایمان کے نکاح نہ کیا جائے۔ تاکہ نکاح بلا خلاف جائز ہو جاوے۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند مدلل و مكمل: جلد 7 صفحہ 231)