Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت معاویہؓ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت معاویہؓ بن ابی سفیانؓ

بعثتِ نبوی سے پانچ سال پہلے پیدا ہوئے، حضرت ابوسفیانؓ نے رسول اللہﷺ سے درخواست کی کہ آپ معاویہؓ کو اپنا کاتب بنا لیں! آپﷺ نے ان کی درخواست قبول فرمائی۔

ابن اسحاق، ابن سعد، ابن حنبل، عمر بن شعبہ، خلیفہ ابن خیاط، طبری، جہشیاری، مسعودی، ابن مسکویہ، یعقوبی وغیرہ نے آپ کے کاتبِ نبیﷺ ہونے کی صراحت فرمائی ہے۔

ڈاکٹرمحمد حمیداللّٰہ حیدرآبادیؒ نے ”الوثائق السیاسیہ “میں درج ذیل دستاویزات پر بحیثیت کاتب، حضرت معاویہؓ کے نام کی تحقیق و تخریج فرمائی ہے: وثیقہ نمبر 89، 131، 164، 185، 215 اور 222۔

(حوالوں کے لیے ملاحظہ فرمائیے: البدایہ والنہایہ: جلد، 5 صفحہ، 350 المصباح المضئی: باب، 8 تاریخ خلیفہ: جلد، 1 صفحہ، 77 تاریخ طبری: جلد، 6 صفحہ، 179 الوزراء والکتاب، 12 التنبیہ والاشراف: صفحہ، 246 تجارب الامم: جلد، 1 صفحہ، 291 تاریخ یعقوبی: جلد، 2 صفحہ، 80 بحوالہ ”نقوش‘’ جلد، 7 صفحہ، 186 اور 187)