تو حضورِ اکرمﷺ کو پتہ تھا کہ ان کا ایک رعب ہے، دبدبہ ہے، تو آپﷺ نے یہ جانتے ہوئے ایک مشورہ دیا اپنے صحابہ کو، فرمایا الائمۃ من قریش(مسند امام احمد: جلد 2)
کہ میرے بعد تم نے جو لیڈر چننے ہوں وہ قریش سے ہوں کیوں؟ ان کا رعب ہے اور ان کا رعب عرب قوم مان جائے گی اور اگر سیدنا بلال حبشیؓ کو، صہیب رومیؓ کو، سلمان فارسیؓ کو آگے کروگے، وہ کتنے ہی نیک لوگ ہیں ان کو آگے کرو گے، عرب قوم جو قبائل پر مشتمل ہے، جن کی تاریخ قبائل کی ہے، وہ انہیں نہیں مانیں گے تو سرداری انہیں کو دینی چاہیے جو کعبہ کی نسبت سے ممتاز ہوں۔
سو حضورِ اکرمﷺ کون تھے؟ جو کعبہ کی نسبت سے ممتاز تھے؟ قریش میں سے تھے۔
نبوت تو تھی، رسالت بھی تھی،
قرآن بھی حضورِ اکرمﷺ پر اتر چکا تھا،
وحی خداوندی بھی تھی،
لیکن کعبہ کی جو نسبت تھی وہ خطہ عرب میں نمایاں تھی، کہ یہ کون ہیں؟ بنو ہاشم میں سے تو نبی پاکﷺ نے بھی کعبہ کو اتنی سیادت دی۔