یہ قريش کی عزت کیوں تھی؟ اس لیے کہ یہ کعبہ کے متولی تھے، اور عرب کے لوگ جہاں ڈاکو بھی تھے چور بھی تھے وہ بھی کہتے تھے کہ تجارت کے لیے جب قافلے چلتے ہیں، اور مال لے کر ادہر سے ادہر جاتے ہیں، کاروبار کے لیے پورے عرب میں پھیلتے ہیں، لیکن جب یہ قريش اپنے تجارتی سفروں میں جاتے تھے تو ڈاکو بھی کہتے تھے ان کو ہاتھ نہیں لگانا یہ کعبہ کے متولی ہیں جس کعبہ کی نسبت سے ان کو اتنی نسبت ملی کہ ان کے تجارتی قافلے بھی چلتے تھے، اور ان پر کوئی حملہ نہ کرتا تھا یمن سردیوں میں شام گرمیوں میں مشرق و مغرب کے درمیان یا ایک جگہ سے دوسری جگہ ان کے قافلے چلتے تھے۔ یہ دو سفر تھے فرمایا:
لِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍ ۞اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِ ۞(سورۃ قریش: آیت1، 2)
ایک سفر موسم سرما میں ہوتا تھا، ایک موسم گرما میں ہوتا تھا۔ جب ان کے تجارتی قافلے چلتے تو ڈاکو بھی رستہ چھوڑ دیتے، کہ ان کو کچھ نہیں کہنا کیونکہ کعبہ کے متولی آرہے ہیں، تو ان کا رعب یعنی کعبہ کے تولیوں کا رعب اور قريش کا رعب پورے عرب میں پہلے سے ہی تھا یا نہیں؟ حضورِ اکرمﷺ کی پیدائش سے پہلے کا ہی ان کا رعب تھا، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں قرآنِ کریم میں کہ:
لِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍ ۞اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِ ۞(سورۃ قریش: آیت 1تا 2)
اب جب ان قريش کو خدا نے، اتنی عزت دی کہ ڈاکو بھی ان پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے تھے، جب کعبہ کو بسانے والا خاتم النبیین آیا، تو چاہیے تھا کہ یہ لوگ اس نبی آخر الزماں ﷺ کے خادم ہوتے
فَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِ ۞(سورۃ قریش: آیت 3)
اور جو رب ہے بيت اللہ کا اس کے تابع ہوتے اور شرک نہ کرتے، لیکن انہی میں پھر ابو لہب اٹھا، انہی میں ابو جہل اٹھا۔