خلفائے ثلاثہ رضی اللہ عنہم کی صحابیت اور خلافت کے منکر کو قربانی میں شریک کرنا:
سوال: اگر کوئی شخص برملا کہے کہ میں صحابہ ثلاثہؓ کی خلافت کا سرے سے منکر ہوں اور ان کی صحابیت کا قائل نہیں، تو ایسا شخص مسلمان ہے یا کافر؟ اور اس کے ساتھ اہلِ سنت حنفی افراد کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب: یہ مسائل علمائے اہلِ حق نے آفتاب سے بھی زیادہ واضح فرما دئیے ہیں۔ خلافت کا سرے سے انکار آفتابِ نصف النہار کا انکار ہے، اور ان حضرات کی صحابیت کا قائل نہ ہونا ایمان بالقرآن سے فرار ہے۔ ایسے کے ساتھ قربانی محض بے کار ہے۔
(فتاویٰ نوریہ: جلد5 صفحہ 148)