فضیلۃ الشیخ ممدوح الحربی رحمۃ اللہ کا فتویٰ(پروفیسر اسلامک…

فضیلۃ الشیخ ممدوح الحربی رحمۃ اللہ کا فتویٰ(پروفیسر اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ)


شیعوں کے نزدیک مسلمانوں کا ذبیحہ مردار ہے:

شیعہ جب اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کی تکفیر کا عقیدہ رکھتے ہیں تو ان کے ساتھ سلوک اور برتاؤ بھی کفار اور مشرکین والا ہی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنے ماسوا مسلمانوں کا ذبیحہ نہیں کھاتے۔ اس عقیدے کی بناء پر یہ مسلمانوں کو مشرکوں کا حکم دیتے ہیں۔

تفسیر عیاشی میں ہے: عَنْ حُمْرَانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ فِی ذَبِيحَةِ النَّاصِبِ وَالْيَهُودِی قَالَ: لَا تَأْكُلْ ذَبِيحَتَهُ حَتى تَسْمَعَهُ يَذْكُرُ اسْمَ الله  

(تفسیر عیاشی: جلد، 1 صفحہ، 375)

ترجمہ: حمران کا بیان ہے کہ میں نے ابو عبداللہ کو ناصبی اور یہودی کے ذبیحے کے متعلق یہ کہتے ہوئے سنا کہ اس کا ذبیحہ مت کھاؤ، یہاں تک کہ تم اسے اپنے ذبیح پر اللہ تعالیٰ کا نام لیتے ہوئے نہ سن لو۔  

(اثناء عشریہ: عقائد و نظریات کا جائزہ اور گھناؤنی سازشیں: صفحہ140)